عشق کے کانٹے کی کھٹک رہ گئی
عشق کے کانٹے کی کھٹک رہ گئی
نوک مژہ کی دل میں کسک رہ گئی
مانی وبہزاد سے تصویرِ یار
کھنچ نہ سکی نوک پلک رہ گئی
دُھل کے بھی خوشبو ہے ترا پیرہن
کچھ جو پسینہ کی مہک رہ گئی
تھام کر کہتے ہیں وہ نازک کمر
شاخِ گل تر میں لچک رہ گئی
چہرۂ روشن سے ترے چاند بھی
ماند ہوا دب کے چمک رہ گئی
ہنس کے نصیرؔ اس نے یہ مجھ سے کہا
حسن گیا اس کی جھلک رہ گئی
- کتاب : تذکرہ مسلم شعرائے بہارحصہ پنجم (Pg. 72)
- Author : حکیم سید احمداللہ ندوی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.