Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سمجھتے کیا ہیں یہ برقِ تجلّی دیکھنے والے

نصیر عظیم آبادی

سمجھتے کیا ہیں یہ برقِ تجلّی دیکھنے والے

نصیر عظیم آبادی

MORE BYنصیر عظیم آبادی

    سمجھتے کیا ہیں یہ برقِ تجلّی دیکھنے والے

    نہ تھے موسیٰ بھی اس کا روئے زیبا دیکھنے والے

    صفِ محشر میں لاکھوں ہیں تماشا دیکھنے والے

    نقاب اُلٹے تڑپتے ہیں خدایا دیکھنے والے

    یہ کیا کم ہے کہ آنکھوں نے حجابِ نور ہی دیکھا

    غنیمت ہیں رخِ روشن کا پردا دیکھنے والے

    بڑے بے درد ظالم ہیں نہیں ہوتی وفا اُن میں

    بہت دیکھے ہیں ان آنکھوں نے دنیا دیکھنے والے

    حقیقت کچھ نہیں دنیا کی دم بھر کا تماشا ہے

    عدم سے آگئے ہیں چند میلا دیکھنے والے

    مزا ہے بادۂ گلرنگ کے پینے پلانے کا

    بھری برسات میں اُو رقصِ مینا دیکھنے والے

    اِدھر آ کھینچ لے تلوار کر لے حوصلہ پورا

    مرا دل دیکھنے والے کلیجا دیکھنے والے

    جو مسلا دل کو چُٹکی سے تو کچھ بوئے وفا سونگھی

    دلِ عشّاق میں اُو خونِ تمنّا دیکھنے والے

    نصیرؔ اب ذکر اس کا کیا وہ صحبت ہوگئی برہم

    مزا آتا جو ہوتے وہ زمانہ دیکھنے والے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ مسلم شعرائے بہارحصہ پنجم (Pg. 72)
    • Author : حکیم سید احمداللہ ندوی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے