Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نازِ دل بری کہیے، حسنِ سادگی کہیے

نصیرؔ نیازی

نازِ دل بری کہیے، حسنِ سادگی کہیے

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    نازِ دل بری کہیے، حسنِ سادگی کہیے

    دوست کے تغافل کو، کیسے بے رخی کہیے

    مدتوں نگاہوں میں جس نے پرورش پائی

    کس زبان سے لوگو، اس کو اجنبی کہیے

    وضعِ دل سے ہم مجبور، آپ اپنی فطرت سے

    خونِ عاشقی گویا سعیِ باہمی کہیے

    آپ واعظ دیں اور ہم گدائے میخانہ

    ربطِ باہمی معلوم، وجہِ دشمنی کہیے

    پرسشِ مریضِ غم، ساتھ غیر کے کیا خوب

    خیر سے تو ہیں حضرت، حالِ واقعی کہیے

    عہدِ ترک میخانہ اور نصیرِؔ آوارہ

    شام تک رہے قائم بات یہ جبھی کہیے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے