Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جانتا ہوں مجھ سے کچھ پردا نہیں

نصیرؔ نیازی

جانتا ہوں مجھ سے کچھ پردا نہیں

نصیرؔ نیازی

جانتا ہوں مجھ سے کچھ پردا نہیں

پھر بھی کوئی سامنے آتا نہیں

یہ حقیقت ہے اسے دیکھا نہیں

یہ غلط وہ سامنے آیا نہیں

منعکس ہونا، نہیں منظور آپ

پھر یہ کہنا کوئی آئینا نہیں

یہ تماشہ گاہ اک دھوکا بھی ہے

اور یوں بھی ہے کوئی دھوکا نہیں

صرف جلووں سے نہیں بنتا ہے کام

رنگ ہیں بیکار جب خاکا نہیں

جو بھی چاہوں گا وہی ہوگا نصیرؔ

ناز سے کہتا ہوں یہ دعویٰ نہیں

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے