Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کوچہ میں تیرے بیٹھے رنج و محن سے نکلے

نصر پھلواروی

کوچہ میں تیرے بیٹھے رنج و محن سے نکلے

نصر پھلواروی

MORE BYنصر پھلواروی

    کوچہ میں تیرے بیٹھے رنج و محن سے نکلے

    اس خاک در پہ تیرے آرام تن سے نکلے

    روکھا سخن ہو اس کا دل پر نہ جس کے گذرے

    کیونکر یہ درد و لذت خالی سخن سے نکلے

    اخگر فشاں ہے آتش سینہ کیا عجب ہے

    مرنے کے بعد میرے شعلہ کفن سے نکلے

    دشنام تلخ گذرے غیروں پہ گرچہ ہم کو

    ہے شہد زہر بھی جو تیرے دہن سے نکلے

    اے دل ربا میں دل سے دھو بیٹھا ہاتھ اب تو

    گیسو کے تیرے کیونکر پیچ و شکن سے نکلے

    چشم ہرن سے کیا ہے آنکھوں کو تیری نسبت

    کب وہ ادائے غمزہ چشم ہرن سے نکلے

    اے نصرؔ کاش بینم روئے حبیب خود را

    جان عزیز جس دم اس قید تن سے نکلے

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 50)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے