Font by Mehr Nastaliq Web

عشق کی ہے کتاب تو یا حسن عالم تاب تو

نایاب علی علوی

عشق کی ہے کتاب تو یا حسن عالم تاب تو

نایاب علی علوی

MORE BYنایاب علی علوی

    عشق کی ہے کتاب تو یا حسن عالم تاب تو

    چہرہ ہے مثل گل تیرا مانند اک گلاب تو

    تو ہے فلک کی کہکشاں یا اس کا ماہتاب ہے

    تجھ سا حسیں کوئی نہیں ہے حسن لاجواب تو

    پردوں میں ہے چھپا ہوا وہ حسن لازوال ہے

    اس حسن بے مثال کا عالم میں ہے جواب تو

    ہے میکدہ تیرا وجود یا کہنہ مئے کا جام ہے

    جس کا نشہ ختم نہ ہو ایسی ہے وہ شراب تو

    ایسا حسیں صنم ہے جو عالم میں بے مثال ہے

    دیکھا کروں نہ کیوں تجھے صانع کا انتخاب تو

    حسن ازل بھی ہے مکیں تیرے ہی حسن ناز میں

    بے حجاب حسن تیرا ہے اس حسن کا حجاب تو

    میں کیا کہوں کیسے کہوں تو ہی تو بتا دے کیا کہوں

    مقتول ناز حسن ہوں دے دے کوئی خطاب تو

    نایابؔ ذرہ حقیر پھر بھی چمک رہا ہے تو

    تجھ کو جو روشنی ملی ہے زیر آفتاب تو

    مأخذ :
    • کتاب : Talimaat-e-Jahangiri (Pg. 368)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے