میرے داغ دل سے شرمند ہ نہ ہوتا کس لیے
میرے داغ دل سے شرمند ہ نہ ہوتا کس لیے
یہ چمک یہ جگمگاہٹ کب مہِ کامل میں ہے
ہے گل عارض سے تیرے باغ میں تا دم بہار
حسن تیرا رشک شمع انجمن محفل میں ہے
بات بھی پوری نہ نکلی رعب حسن یار سے
عرض مطلب کچھ زباں پر کچھ ہمارے دل میں ہے
کوئی لمحہ چین سے دیکھا نہ تجھ کو اے نظرؔ
ایک آفت سے چھٹا تو دوسری مشکل میں ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد پانچویں (Pg. 311)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.