نگاہ ناز کا بندہ ہوں عمر بھر کے لیے
نگاہ ناز کا بندہ ہوں عمر بھر کے لیے
خدا نے خلق کیا ہے تری نظر کے لیے
در قبول اگر بند ہے تو کھل جائے
تڑپ رہی ہیں دعائیں مری اثر کے لیے
یہ اضطراب نہیں ہے غم اسیری ہے
تڑپ رہا ہوں تہ دام بال و پر کے لیے
جناب باغؔ کے کہنے کو مان لو وہ تو
غلام بننے کو حاضر ہے عمر بھر کے لیے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 81)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.