جب سے اس بت کی بھا گئیں آنکھیں
جب سے اس بت کی بھا گئیں آنکھیں
دل گیا اور آگئیں آنکھیں
کچھ نہیں سوجھتا بجز ان کے
یا خدا کیا سمجھا گئیں آنکھیں
آنکھ ملتے ہی ہوگیا جادو
ہم گئے دل گیا گئیں آنکھیں
بجھ گئی آنسوؤں سے نارِ جہنم
حشر میں کام آگئیں آنکھیں
دیکھتا رہ گیا دلِ نا کام
کام اپنا بنا گئیں آنکھیں
اشک آنکھوں سے ہو گئے جاری
جب تیری یاد آگئیں آنکھیں
وہ نہ آنا تھا پر نہ آئے نثارؔ
تا لبِ گورآ گئیں آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.