ہے شادئی میلاد شہِ عرش نشیں آج
ہے شادئی میلاد شہِ عرش نشیں آج
قربان کرو مومنو جان و دل دیں آج
ہے فرش سے تا عرش عجب نور کا عالم
جاروب کناں پر سے ہیں جبریل امیں آج
کس مہر جہاں تاب کے ہے نور کا پرتو
افلاک سے بڑھ کر ہے تجلائے زمیں آج
آمد ہے شہِ یثرب و بطحا کی فلک پر
محرم کے لئے خم ہے سرِ عرش بریں آج
یا شاہِ نثارؔ سگ دنیا کی خبر لو
بیتاب ہے فردا سے بہت جان حزیں آج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.