Sufinama

سب کھل گیا طلسم جہاں کا جو راز تھا

نثار اکبرآبادی

سب کھل گیا طلسم جہاں کا جو راز تھا

نثار اکبرآبادی

MORE BYنثار اکبرآبادی

    سب کھل گیا طلسم جہاں کا جو راز تھا

    جس پردے کو اٹھایا وہی پردہ ساز تھا

    محمود اسی سبب سے غلام ایاز تھا

    اس بندے کے لباس میں بندہ نواز تھا

    کہہ دیں جو عشقِ لیلیٰ و مجنوں کا راز تھا

    پردہ کشائے روئے حقیقت مجاز تھا

    شب کو عجیب یار سے راز ونیاز تھا

    میں محو تھا نیاز میں وہ مست ناز تھا

    آتی تھی خاکِ حضرتِ منصور سے صدا

    یہ مرد سر فروش عجب سرفراز تھا

    میں تھا حضورِ یار ہوئی جب اذانِ صبح

    پڑھتا نماز کون کہ وقتِ نیاز تھا

    اپنی شبِ فراق بسر ہوگئی نثارؔ

    ایسا دراز قصۂ زلفِ دراز تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے