Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

امن کی وہ کتاب ہو جیسے

اویس رضا عنبرؔ

امن کی وہ کتاب ہو جیسے

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    امن کی وہ کتاب ہو جیسے

    خیر خواہی کا باب ہو جیسے

    اس کی باتوں میں اس طرح ہے کشش

    خلق کا وہ رباب ہو جیسے

    اس کا انداز صبر ہے شاہد

    غم کا وہ ہم رکاب ہو جیسے

    یوں وہ اپنے کیے پہ ہے نازاں

    قتل کرنا ثواب ہو جیسے

    اپنی داڑھی سیاہ کرتا ہے

    کار آمد خضاب ہو جیسے

    اپنی سازش پہ ایسے اترانا

    وہ بڑا کامیاب ہو جیسے

    تجھ سے بچھڑا ہے جب سے یہ عنبؔر

    لمحہ لمحہ عذاب ہو جیسے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے