ادھر بھی ہاں مرے ساقی ادھر بھی ایک پیمانہ
ادھر بھی ہاں مرے ساقی ادھر بھی ایک پیمانہ
بڑی مدت کے بعد آیا ہے در پر تیرے دیوانہ
گریباں چاک اشک آنکھوں میں ہر اک شے سے بیگانہ
خدا معلوم کس دُھن میں چلا ہے آج دیوانہ
چلا ہوں مہرِ خاموشی لگا کر ان کی محفل میں
مگر یہ خوف ہے آنکھیں کہیں کہہ دیں نہ افسانہ
پیامؔ ان کی بھی آنکھوں میں نمی سی پا رہا ہوں میں
کہیں ٹکرا نہ جائے آج پیمانے سے پیمانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.