Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب بڑھا جوشِ جنوں آپ کے دیوانوں میں

پیر جی محمد احسن

جب بڑھا جوشِ جنوں آپ کے دیوانوں میں

پیر جی محمد احسن

MORE BYپیر جی محمد احسن

    جب بڑھا جوشِ جنوں آپ کے دیوانوں میں

    چھوڑا باقی نہ کوئی تار گر پیمانوں میں

    ایک قطرہ بھی نہ باقی رہے میخانوں میں

    جتنی شیشہ میں ہے بھر دے میرے پیمانوں میں

    ہاتھ میں اپنے گدائی کا ہے کاسہ ساقی

    دیکھیے کون سخی ملتا ہے میخانوں میں

    اے فلک تیری شکایت ہے نہ کچھ اس کا گلہ

    دل بھی کمبخت نظر آتا ہے بیگانوں میں

    میرے چلّو ہی میں بھر دیتا ہے کافی ساقی

    غیر ہر وقت پیا کرتا ہے پیمانوں میں

    جانا ہو جائے مدینہ میں تو کہہ دینا صبا

    جی بہلتا نہیں اب ہند کے ویرانوں میں

    اپنے ہاتھوں سے مجھے ایسی پلا دے ساقی

    تو ہی تو مجھ کو نظر آئے جو میخانوں میں

    کوئی بیہوش ہوا طور کسے اک جلوہ سے

    کوئی پہنچا ہے سرِ عرشِ بریں آنوں میں

    عاشقِ زلف دوتا جب سے ہوا ہوں احسنؔ

    بس اسی روز سے رہتا ہوں پریشانوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے