Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آپ ہی کا ذکر تو دن رات ہے

قیس گیاوی

آپ ہی کا ذکر تو دن رات ہے

قیس گیاوی

MORE BYقیس گیاوی

    آپ ہی کا ذکر تو دن رات ہے

    بھول جائیں ہم بھلا یہ بات ہے

    محتسب کا خوف تو ہر دم رہا

    آج پھر ساغر چلے برسات ہے

    تم فدا غیروں پہ ہم تم پر نثار

    لو تمہیں منصف ہو کیسی بات ہے

    دل کے کھینچنے کی میں کس سے دو ں مثال

    کہربا کی بھی کشش تو مات ہے

    لے لیا بوسہ تو بولے جایئے

    میرا صدقہ ہے مری خیرات ہے

    دختِ رز ہو گھر میں خواہش ہے یہی

    مینہ برستا ہے اندھیری رات ہے

    دن ہے آخر پاؤں میں چھالے ہیں قیسؔ

    دور منزل ہے اندھیری رات ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے