Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ اگر بن سنور گئے ہوں گے

قمر جلالوی

وہ اگر بن سنور گئے ہوں گے

قمر جلالوی

MORE BYقمر جلالوی

    وہ اگر بن سنور گئے ہوں گے

    دیکھنے والے مر گئے ہوں گے

    شامِ وعدہ اور انتظار ان کا

    جانے وہ کس کے گھر گئے ہوں گے

    تم بھی دیکھ آؤ مرنے والے کو

    اب تو سب چارہ گر گئے ہوں گے

    نیند آئی نہ ہوگی رات انہیں

    نالے کیا بےاثر گئے ہوں گے

    او سر راہ منتظر ان کے

    وہ تو کب کے گذر گئے ہوں گے

    تم بھی اہل جنوں کو پوچھتے ہو

    کیا خبر ہے کدھر گئے ہوں گے

    چاندنی کم یکایک اتنی قمرؔ

    بام سے وہ اتر گئے ہوں گے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 220)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے