Font by Mehr Nastaliq Web

ملال اس کا نہیں داغِ زیاں آیا تو کیا ہوگا

قمر شاہجہان پوی

ملال اس کا نہیں داغِ زیاں آیا تو کیا ہوگا

قمر شاہجہان پوی

MORE BYقمر شاہجہان پوی

    ملال اس کا نہیں داغِ زیاں آیا تو کیا ہوگا

    اگر آئینۂ دل پر نشاں آیا تو کیا ہوگا

    نمازِ صبح ہے سجدہ ہے اور مستی کا عالم ہے

    تصور میں تمہارا آستاں آیا تو کیا ہوگا

    زمانہ جاں نثاروں سے کبھی خالی نہیں ہوتا

    کوئی خالد سا پھر مردِ جواں آیا تو کیا ہوگا

    مری مجبوریاں بڑھنے نہیں دیتی ہیں قدموں کو

    مگر پیغامِ میرِ کارواں آیا تو کیا ہوگا

    ابھی شیراز زندہ ہے ابھی بغداد باقی ہے

    کہیں پھر سے گروہِ عاشقاں آیا تو کیا ہوگا

    بہت پہلے خبر دے دی ہے جس کی میرے آقا نے

    وہی شعلہ قریبِ آشیاں آیا تو کیا ہوگا

    عجب عالم ہے مستی کا ابھی سے مست و بیخود ہیں

    مرا راحت رساں پیرِ مغاں آیا تو کیا ہوگا

    خبر میری محبت کی نہیں ہے اہلِ گلشن کو

    مری سانسوں میں وہ عنبر فشاں آیا تو کیا ہوگا

    قمرؔ غربت کدہ میرے لیے تو ٹھیک ہے لیکن

    مرا رشکِ زمین و آسماں آیا تو کیا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے