Sufinama

آگیا اس مہ کا جلوہ جب نظر کے سامنے

قمر بدایونی

آگیا اس مہ کا جلوہ جب نظر کے سامنے

قمر بدایونی

MORE BYقمر بدایونی

    آگیا اس مہ کا جلوہ جب نظر کے سامنے

    سب یہ کہہ اٹھے قمرؔ آیا قمر کے سامنے

    شوق سے شمشیر ابرو کے لگاؤ دار تم

    زخم کھانا بات کتنی ہے جگر کے سامنے

    کچھ نہ کچھ تو رنگ لائے گی ستم گر خوف کر

    اب تو آئی ہے دعا میری اثر کے سامنے

    اب تو تو بھی دفن کی دے دے اجازت اے پری

    خود مچل کر رک گئی ہے لاش در کے سامنے

    تیر سیدھا پڑ کے جاتا ہے یہ برماتا ہوا

    کس طرح آئے کوئی ترچھی نظر کے سامنے

    میں نے در پردہ جو کی تعریفِ یوسف ایک دن

    آگئے کیسے وہ پردہ سے نکل کر سامنے

    رو برو اس کے ہے ابرو اس کی دزدیدہ نظر

    تیر دل کے سامنے ہے تیغ سر کے سامنے

    آبرو موتی کی کیا ہے آنسوؤں کے روبرو

    کیا حقیقت لعل کی لختِ جگر کے سامنے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 249)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے