شوق کس گل پیرہن کا شعلہ زن گلشن میں ہے
شوق کس گل پیرہن کا شعلہ زن گلشن میں ہے
گل گر یباں چاک بلبل نالہ و شیون میں ہے
اک نظر میں کیوں نہ ہو آثار محشر کا ظہور
فتنہ انگیزی نہاں اس شوخ کی چتون میں ہے
کب بیاں سے اس کے حل ہو عقدۂ وصف دہن
علت عقد اللسانی غنچۂ سوسن میں ہے
کیا اثر دکھلا رہی ہے سوزش راہ اے قمرؔ
شعلۂ انگیزی ہوائے جنبش دامن میں ہے
- کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 299)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.