معین الدین والملت شہِ اقلیم عرفانی
معین الدین والملت شہِ اقلیم عرفانی
علی صورت حسن سیرت ولی خاص ربانی
نظام الدین علاؤالدین فریدالدین و قطب الدین
خدا گوئی خدا بینی خدا دانی خدا خوانی
شعاع آفتاب دیں ضیائے ملت بیضا
تمہارا جلوۂ روشن تمہارا نور عرفانی
تمہارا چہرۂ انور بیاض مصحف عرفاں
تمہاری چشم روشن مظہر انوار یزدانی
ہوس جنت کی رکھیں کیا قتیلؔ اس در کے وابستہ
اشارہ پائے تو رضواں کرے خود آکے دربانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.