بے رنگ نظر آتا ہے ہر ایک حسیں آج
بے رنگ نظر آتا ہے ہر ایک حسیں آج
جو بات تھی کل تک وہ کسی میں بھی نہیں آج
دیکھو تو شب ماہ ہے اے ماہ جبیں آج
ہمراہ مرے سیر کو چلتے ہو کہیں آج
میں آتا ہوں کہہ دو یہ رقیبوں سے کہ ٹل جائیں
دب دب کے نکل جائے گی پاؤں سے زمیں آج
ساقی بھی ہے بدلی بھی ہے توبہ رہےگی
کٹ جائے یہ دن خیر سے اللہ کہیں آج
اچھا وہ نہیں ہے تو نہ ہو،غم نہیں اس کا
قابو میں عزیزؔ آپ کا کیا دل بھی نہیں آج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.