چاندنی میں جو دکھاتا رخ تاباں کوئی
چاندنی میں جو دکھاتا رخ تاباں کوئی
دیکھتا سوئے فلک ہو کے نہ حیراں کوئی
انبیا کہتے تھے معراج میں اللہ کی شان
ہم نے اس شکل کا دیکھا نہیں انساں کوئی
جس قدر مجھ کو ستانا ہے ستا لے گردوں
دیکھ رہ جائے نہ باقی ترا ارماں کوئی
وہ دم نزع جو آئے تو یہ کہتے آئے
ساتھ لے جائے نہ اپنے مرا ارماں کوئی
آپ کے ہونٹھوں کا سرخی سے نہ ہوتا جو گماں
خواہش لعل میں جاتا نہ بدخشاں کوئی
یار کے دست حنائی سے ملائیں کس کو
ایسا خوش رنگ کہاں پنجۂ مرجاں کوئی
دھوم اس ملک سخن میں ہے تمہاری اے نجمؔ
ہمسری کر نہیں سکتا ہے سخن داں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.