Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ان کو دکھڑا سنا کے دیکھ لیا

قاضی امراو علی جمالی

ان کو دکھڑا سنا کے دیکھ لیا

قاضی امراو علی جمالی

MORE BYقاضی امراو علی جمالی

    ان کو دکھڑا سنا کے دیکھ لیا

    دل پر خوں دکھا کے دیکھ لیا

    گلرخوں میں وفا کی بو ہی نہیں

    سو جگہ دل لگا کے دیکھ لیا

    ہجر میں موت بھی نہیں آتی

    زہر بھی ہم نے کھا کے دیکھ لیا

    اب وہ پہلا سا التفات کہاں

    ہم نے خوب آزما کے دیکھ لیا

    مرتے ہیں اس کی اس ادا پر ہم

    کہ ذرا مسکرا کے دیکھ لیا

    نہ ہوا سرخرو وہاں لالہ

    داغ پر داغ کھا کے دیکھ لیا

    مانتے ہی نہ تھے جمالیؔ تم

    کچھ مزا دل لگا کے دیکھ لیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے