Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نئی ہر دم ستمگاری تو دیکھو

قاضی امراو علی جمالی

نئی ہر دم ستمگاری تو دیکھو

قاضی امراو علی جمالی

MORE BYقاضی امراو علی جمالی

    نئی ہر دم ستمگاری تو دیکھو

    بت عیار کی یاری تو دیکھو

    مجھی سے کرتے ہیں تعریف اغیار

    یہ عیاروں کی عیاری تو دیکھو

    وفاداروں پہ تم نے کی جفائیں

    ذرا اپنی وفاداری تو دیکھو

    ہوا آہوں سے اپنی چرخ غربال

    ان آہوں کی شرر باری تو دیکھو

    نہ دیکھو اپنی بے رحمت کو کچھ تم

    مگر میری دل افگاری تو دیکھو

    برا کہہ کر مجھے، ان کو کیا خوش

    مرے قاصد کی مکاری تو دیکھو

    جمالیؔ سا سیہ نامہ ہو مغفور

    خدا کی شانِ غفاری تو دیکھو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے