رلا رلا کر جلا جلا کر فنا کرے گی جدائی تیری
رلا رلا کر جلا جلا کر فنا کرے گی جدائی تیری
قاضی امراو علی جمالی
MORE BYقاضی امراو علی جمالی
رلا رلا کر جلا جلا کر فنا کرے گی جدائی تیری
کسی بھی در کا نہیں رکھے گی یقین ہے آشنائی تیری
میں کب فدا تجھ پہ جان کرتا، میں کیوں تیری جستجو میں مرتا
کبھی نہ اس راہ سے گذرتا جو جانتا بیوفائی تیری
فسانۂ غم کسے سناؤں، جراحت دل کسے دکھاؤں
بھلا میں اب کس سے داد چاہوں خدا بھی تیرا خدائی تیری
پری پہ دل آئے کیوں کسی کا ہو حور و غلماں پہ کون شیدا
نہیں دو عالم میں مثل جس کا وہ حق نے صورت بنائی تیری
نہ کنہ تیری کسی نے جانی، تو ہی ہے اپنا نظیر و ثانی
کہاں سے لاؤں وہ لفظ و معنی بیاں ہو جن سے بڑائی تیری
ہے خاک در کی تری وہ سرمہ، ہو چشم بے نور جس سے بینا
ہے شیر تیری گلی کا کتا ہے بادشاہی گدائی تیری
نہ تیرا احساں ہے اک مجھی پر نہ صرف اسی خلق کا تو سرور
جلیں فرشتوں کے پر جہاں پر وہاں بھی دیکھی رسائی تیری
جمالیؔ اس کی گلی میں مت جا اگر نہ مانے گا میرا کہنا
تو بس یقیناً یہ جان لینا کہ بے اجل موت آئی تیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.