راہ میں اس کی جو کھو جاؤں میں
راہ میں اس کی جو کھو جاؤں میں
خضر سب کے لیے ہو جاؤں میں
محرمِ عشق جو ہو جاؤں میں
حسن کے جلووں میں کھو جاؤں میں
وہ مجھے دیتے ہیں دامن کی ہوا
کہیں ایسا نہ ہو سو جاؤں میں
ڈھونڈھنا کوچۂ دلبر میں مجھے
راہِ الفت میں جو کھو جاؤں میں
اے دلِ اعجاز محبت دکھلا
درد ایسا ہو کہ سو جاؤں میں
ڈھونڈھ لے تجھ کو مرا ذوق تلاش
گر تری راہ میں کھو جاؤں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.