Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہیں ہو راز دار کن فکاں محبوبِ سبحانی

رفیق احمد عارف

تمہیں ہو راز دار کن فکاں محبوبِ سبحانی

رفیق احمد عارف

MORE BYرفیق احمد عارف

    تمہیں ہو راز دار کن فکاں محبوبِ سبحانی

    تمہاری اک نظر ہے پردہ دارِ نظمِ امکانی

    سراسر شکل نورانی مجسم نورِ یزدانی

    تمہیں کو زیب دیتی ہے خدا جوئی خدا شانی

    خدا کو تم نے پہچانا خدا کو تم نے بتلایا

    صفت کو ذات سے جانا صفت سے ذات پہچانی

    مجھے کیا ڈوبنے کا خوف میرے ناخدا وہ ہیں

    مجھے کیوں چھیڑتی ہے تویم عصیاں کی طغیانی

    جو دیوانہ ہو اک زلفِ پریشانِ محمد کا

    نہ کیوں صد غیرت تسکیں ہو پھر اس کی پریشانی

    نہاں ہے آتشِ عشقِ محمد میرے سینہ میں

    حریمِ دل میں روشن ہے عجب اک شمع نورانی

    نہ جا ئیں فرش سے پھر عرش پر روح الامیں ہرگز

    جو مل جائے انہیں سلطان طیبہ کی مگس رانی

    گذر ہے اس جگہ تیرا رسائی ہے وہاں تیری

    جہاں پر ختم ہو جاتی ہے جاکر حدِ امکانی

    خدا کا اور محبوبِ خدا کا نام لیوا ہوں

    نہ حل ہوجائے کیوں عارفؔ مری مشکل بآسانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے