رہ حرم کے لیے کوچۂ بتاں کے لیے
رہ حرم کے لیے کوچۂ بتاں کے لیے
نہ خاک اڑاتے پھرے ہم کہاں کہاں کے لیے
مٹایا ہم نے نشاں اپنا بے نشاں کے لیے
مکاں پھونک دیا اپنا لا مکاں کے لیے
جب اپنے کھونے سے ملتی ہے منزل مقصود
نشان راہ کہاں میرے کارواں کے لیے
طریق عشق میں رہبر ہے اپنی خاموشی
جرس کا کام نہیں میرے کارواں کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.