بوجھ غربت کا ذرا تم بھی اٹھا کر دیکھو
دلچسپ معلومات
آواز : سکندر شاد قوال۔
بوجھ غربت کا ذرا تم بھی اٹھا کر دیکھو
بھوکے بچوں کو کسی روز سلا کر دیکھو
درد محسوس جو کرنا ہے تمہیں غربت کا
بھوک کے درد کو سینے سے لگا کر دیکھو
ہم غریبوں کے اے حالات پہ ہنسنے والوں
خون کے گھونٹ ذرا دل کو پلا کر دیکھو
ہم غریبوں کا مقدر بھی سنور جائے گا
اتنا بھی ہم کو نظر سے نہ گرا کر دیکھو
زندگی ایسی غریبوں کو نہ تھی پہلے کبھی
راہیؔ تم آج بھی تاریخ اٹھا کر دیکھو
- کتاب : Sikandar Shad Qawwal, Part 1 (Pg. 15)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.