اے مہر یہ سب ہے نور تیرا
اے مہر یہ سب ہے نور تیرا
ہر ذرہ میں ہے ظہور تیرا
ایمن ہے ہر ایک دشت تجھ سے
ہر سنگ ہے کوہ طور تیرا
آرام ہزار ہو جہاں میں
پر درد ہے اک ضرور تیرا
انسان خطا ہے تو خطا پوشی
کیا فضل ہے یا غفور تیرا
ان کی شہ رگ سے تو قرین ہے
دیتے ہیں پتا جو دور تیرا
اپنے سے جدا خدا کو سمجھا
باقیؔ دیکھا شعور تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.