جو نکلی دل سے پہونچی لا مکان تک
جو نکلی دل سے پہونچی لا مکان تک
گئی آہِ رسا دیکھو کہاں تک
ستم کش ہیں بلا کے او ستم گر
ستم ڈھائے گا تو ان پر کہاں تک
وہ ارماں تھے کہ ہم دل سے نہ نکلے
وہ مطلب تھے نہ آئے جو زباں تک
تری الفت میں آخر جاں تک دی
اٹھاتے صدمۂ ہجراں کہاں تک
نہ ہم ہوں گے نہ ہوگا ہجر کا غم
یہ سب جھگڑے ہیں جانِ ناتواں تک
مکیں کیسا مکاں تک کو نپایا
تصور بن کے دھونڈھا لا مکاں تک
کروں اے رمزؔ عرضِ مدعا کیا
عیاں ہے یار پر رازِ نہاں تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.