Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بڑھ گیا ظلم و ستم اس بانیِ بیداد کا

رسا ہمدانی

بڑھ گیا ظلم و ستم اس بانیِ بیداد کا

رسا ہمدانی

MORE BYرسا ہمدانی

    بڑھ گیا ظلم و ستم اس بانیِ بیداد کا

    کیا اثر الٹا ہوا ہے نالہ و فریاد کا

    تیغ برّاں سے کیا جب قتل مجھ کو بے خطا

    ہیبتِ روزِ جزا سے دل ہلا جلاد کا

    غیر سے لکھوا کے خط شوخی سے بھیجا ہے مجھے

    اے ستم گر یہ نیا انداز ہے بیداد کا

    آئینہ میں چلبلے پن سے نہ ٹھہرا عکسِ یار

    اُڑ گیا سب رنگ درد غن چہرۂ بہزاد کا

    مار ہی دالے گی یادِ قامت موزوں مجھے

    باغ میں سولی بنا ہے ہر شجرہ شمشاد کا

    حسنِ یوسف دیدۂ یعقوب سے دیکھے کوئی

    حال پوچھے قمری ناشاد سے شمشاد کا

    مأخذ :
    • کتاب : سخنوارن وطن (Pg. 222)
    • Author : ریاض گیاوی
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے