Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پہلو میں تو ہمارے جب اے صنم نہ ہوگا

راز لاہوری

پہلو میں تو ہمارے جب اے صنم نہ ہوگا

راز لاہوری

MORE BYراز لاہوری

    پہلو میں تو ہمارے جب اے صنم نہ ہوگا

    تو ہی بتا کہ اس کا کیا ہم کو غم نہ ہوگا

    زانو پہ تیرے سر ہو اور جان تن سے نکلے

    مرنے کا مجھ کو صدمہ تیری قسم نہ ہوگا

    دیکھی جو نبض میری ہنس کر طبیب بولا

    لاچار ہوں میں اس میں یہ درد کم نہ ہوگا

    لے کر نقاب منہ پر کرتے ہو قتل مجھ کو

    دیدار گر نہ دوگے یہ سر قلم نہ ہوگا

    عاشق بھی تم پہ ہوں گے تم بھی جفا کرو گے

    چرچے یہی رہیں گے اک میرا دم نہ ہوگا

    اغیار کی مرادیں کب تک کرو گے پوری

    سچ سچ بتاؤ مجھ پر کب تک کر نہ ہوگا

    اے موت تو ہی آجا آتے نہیں اگر وہ

    فرقت میں رازؔ جینا مرنے سے کم نہ ہوگا

    مأخذ :
    • کتاب : وصلِ حبیب، لاہور (Pg. 11)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے