Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ کافی فخر ہے شاہِ عرب کو یاد کرتے ہیں

رضا فرنگی محلی

یہ کافی فخر ہے شاہِ عرب کو یاد کرتے ہیں

رضا فرنگی محلی

MORE BYرضا فرنگی محلی

    یہ کافی فخر ہے شاہِ عرب کو یاد کرتے ہیں

    بلا سے زندگی ہم ہند میں برباد کرتے ہیں

    جو ان کے در پر جا کر ہم کبھی فریاد کرتے ہیں

    تو ہنس کر کہتے ہیں پوچھو تو کس کو یاد کرتے ہیں

    جھکی ہیں گردنیں مقتل میں سناٹے کا عالم ہے

    جدا کس کس کا دیکھیں تن سے سر جلاد کرتے ہیں

    تجھے گھٹ گھٹ کے مرنا تھا یہ تیشہ مارنا کیسا

    یہ بے صبری کہیں عشاق اے فرہاد کرتے ہیں

    نہ آئیں آپ پر منہ سے نہ کہیے ہم نہ آئیں گے

    وہ پورا ہوکے رہتا ہے جو آپ ارشاد کرتے ہیں

    تلے بیٹھے تھے وہ جانے پہ روکا درد نے اٹھ کر

    جو اپنے ہوتے ہیں وہ اس طرح امداد کرتے ہیں

    نہیں معلوم کیا واللہ اعلم ہونے والا ہے

    خلاف وضع ہم کیوں نالہ و فریاد کرتے ہیں

    حیات خضر لے کر ایڑیاں رگڑیں غرض کیا ہے

    ہم اپنی جان نذر خنجر جلاد کرتے ہیں

    شب تنہائی ہے شرم آتی ہے خود ہی سمجھ لیجے

    کہوں کیا حضرت دل مجھ سے کیا ارشاد کرتے ہیں

    وہ مہماں ہوتے ہیں میرے تو فرط رشک سے برسوں

    عدو ان سے ادا رسم مبارک باد کرتے ہیں

    رضاؔ خواہش ہے اپنی فتح ہو سلطان کو حاصل

    دعا کو ہاتھ اٹھاتے ہیں طلب امداد کرتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 19)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے