Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ضبط نالے کو کروں ہردم کہ روکوں آہ کو

رند لکھنوی

ضبط نالے کو کروں ہردم کہ روکوں آہ کو

رند لکھنوی

MORE BYرند لکھنوی

    ضبط نالے کو کروں ہردم کہ روکوں آہ کو

    مجھ سے اب چھپتی نہیں کب تک چھپاؤں چاہ کو

    دشمن ِجانی بنایا اس بتِ دلخواہ کو

    شکر ہے بہتر ہے یوں منظور تھا اللہ کو

    کوچۂ الفت بھی اے دل ہے کوئی طرفہ مقام

    یاں تکلف کچھ نہیں رہتا گدا سے شاہ کو

    ماجرائے عشق ِبت ناگفتنی ہے کفر ہے

    حق کہوں گا تو بری لگ جائے گی اللہ کو

    آبپاشی کرتی ہیں پریاں گذرتے ہو جدھر

    جھاڑتی ہیں حور بالوں سے تمہاری راہ کو

    چودھویں شب ہے اسے بھی داغ دوبالائے داغ

    چاند سا مکھڑا دکھادو آج اپنا ماہ کو

    ضبط ہی بہتر ہے جب تک یار سے ہولے وصال

    جان دے دوں کھینچ کر کیا نالۂ جانکاہ کو

    جمعہ کے دن پیشتر اطفال سے جاتے ہیں وہ

    وعدہ گہہ سمجھا ہے مشتاقوں نے بازیگاہ کو

    لوٹتی ہے چاندنی اجلا بچھونا دیکھ کر

    رشک ہوتا ہے ترے کوٹھے پر آکر ماہ کو

    ناتوانی کے سبب لب تک پہنچنا ہے محال

    کھینچ کر سینےسے کیا تکلیف دوں میں آہ کو

    تھا مقدم عشق ِبت اسلام پر طفلی میں بھی

    یاصنم کہہ کر پڑھا مکتب میں بسم اللہ کو

    کیجیے اب درگذر جو کچھ ہوا مل جایئے

    لطف کیا ہےطول دنیا قصۂ کو تاہ کو

    کفر وایماں کی حقیقت سالکوں پر کھل گئی

    منزلیں ہیں ایک دونوں دیکھ آئے راہ کو

    خوبیوں سے حسن کی آگاہ کرتا ہے اسے

    آئینہ کرتا ہے گمراہ اس بت ِگمراہ کو

    کھودیا نورِ بصارت انتظارِ یار نے

    ہے غبار آنکھوں پہ چھایا یہ تکا ہے راہ کو

    خود سراپا نور ہو زیبا ہے باتوں میں اگر

    چاند سورج کے بدل لٹکا ؤمہر و ماہ کو

    پھر بلا ہوتی ہے نازل پھر وہی اندھیر ہے

    پھر بڑھایا چاہتے ہیں گیسو ئےکوتاہ کو

    رہبری شوق ِشہادت اپنی کرتا ہے اگر

    سر بکف باندھے کفن چلتے ہیں قرباں گاہ کو

    جو مجھے چاہے سزا دے رندؔ وہ مختار ہے

    عذر مولا سے نہیں کچھ بندۂ درگاہ کو

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان رند (Pg. 114)
    • Author : سید محمد خان رندؔ
    • مطبع : منشی نول کشور، لکھنؤ (1931)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے