Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبت میں رسوا ہوا چاہتا ہے

رند لکھنوی

محبت میں رسوا ہوا چاہتا ہے

رند لکھنوی

MORE BYرند لکھنوی

    محبت میں رسوا ہوا چاہتا ہے

    وہ یوسف زلیخا ہوا چاہتا ہے

    نزول ِمسیحا ہوا چاہتا ہے

    یہ بیمار اچھا ہوا چاہتا ہے

    بنے گا یہ گھر رشکِ قصرِ سلیماں

    گذر اک پری کا ہوا چاہتا ہے

    تصور ہے دل کو اس آئینہ رو کا

    میں حیراں ہوں اب کیا ہوا چاہتا ہے

    لگا ہے پتا ناف سے اس کمر کا

    یہ عقدہ بھی اب وا ہوا چاہتا ہے

    ترے حسن کا یار پھیلا ہے چرچا

    کوئی دن میں شہرا ہوا چاہتا ہے

    تکلم کا ہے قصد اس گلبدن کا

    دہن غنچہ ساں و اہوا چاہتا ہے

    بناتے ہیں گھر چند بلبل کے بدلے

    یہ گلزار صحرا ہوا چاہتا ہے

    جِلاتا ہے مردے خطِ سبز اُس کا

    خضر اب مسیحا ہوا چاہتا ہے

    نکالا ہے قد میرے رشک چمن نے

    یہ بوٹا بھی طوبیٰ ہوا چاہتا ہے

    مبارک ہو یعقوب کو وصل ِیوسف

    وہ گم گشتہ پیدا ہوا چاہتا ہے

    کیاتھا جو اے روح اقرار تو نے

    برابر وہ وعدہ ہوا چاہتا ہے

    جدا بحرِ وحدت سے قطرہ ہوا تھا

    سو واصل بدریا ہوا چاہتا ہے

    بہت طوف کرتے ہیں عشاق جاکر

    گھر اس بت کا کعبہ ہوا چاہتا ہے

    گذرتی ہے اکثر گلی سے تمہاری

    پری کو بھی سایہ ہوا چاہتاہے

    کوئی دن میں خوں ناب ہوکر بہے گا

    دل اب پک کے پھوڑا ہوا چاہتا ہے

    ذرا ضبط کر ضبط آہ وفغاں کو

    تو کیوں رندؔ رسوا ہوا چاہتا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان رند (Pg. 206)
    • Author : سید محمد خان رندؔ
    • مطبع : منشی نول کشور، لکھنؤ (1931)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے