Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کسی قیمت پہ جو بکتا نہیں تھا

ریاض تنہا

کسی قیمت پہ جو بکتا نہیں تھا

ریاض تنہا

MORE BYریاض تنہا

    کسی قیمت پہ جو بکتا نہیں تھا

    دو میٹھے بول میں مہنگا نہیں تھا

    وہ اپنے آپ پر نازاں بہت تھا

    کیا اس کے گھر میں آئینہ نہیں تھا

    مرے گھر میں تیرے آنے سے پہلے

    اجالا تھا مگر اتنا نہیں تھا

    جو کہتا تھا اگر وہ کر دکھاتا

    مری نظروں سے وہ گرتا نہیں تھا

    مرا لہجہ ذرا سا سخت ہوگا

    میں اپنی حد سے تو گزرا نہیں تھا

    نہ جانےکون تھا وہ شخص تنہاؔ

    جو غم سہتا مگر کہتا نہیں تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے