Font by Mehr Nastaliq Web

ساتھ رہ کر اچانک جدا ہوگیا

ریاض تنہا

ساتھ رہ کر اچانک جدا ہوگیا

ریاض تنہا

ساتھ رہ کر اچانک جدا ہوگیا

غم خوشی کی طرح بے وفا ہوگیا

اس نے بیچی خودی اور خدا ہوگیا

دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہوگیا

میں نے پوچھا کہ تم خیریت سے تو ہو

اتنا کہنا بڑا مسئلہ ہوگیا

آؤ مل بیٹھ کر پھر سے باتیں کریں

جو ہوا سو ہوا ہوگیا ہوگیا

دیش کے حق میں جس نے بھی نعرہ دیا

رات گزری نہیں وہ بڑا ہوگیا

بات میرے اکیلے کی تنہاؔ نہیں

جس نے بھی سچ کہا وہ برا ہوگیا

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے