Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نگہباں خود اگر ہو جائے شیطانوں سے وابستہ

ریاض تنہا

نگہباں خود اگر ہو جائے شیطانوں سے وابستہ

ریاض تنہا

MORE BYریاض تنہا

    نگہباں خود اگر ہو جائے شیطانوں سے وابستہ

    تو لازم خونِ انسانی ہو پیمانوں سے وابستہ

    اگر تم سے حفاطت اس چمن کی ہو نہیں سکتی

    تو جاؤ تم سبھی ہو جاؤ حیوانوں سے وابستہ

    مرے گھر کی تباہی پر مرے ہمدم یہ کہتے ہیں

    برا کیا تھا جو ہو جاتا یہ دربانوں سے وابستہ

    بتا دوں آج میں تم کو سبب اپنی تباہی کا

    حرم سے ہٹ گئے ہم ہو کے مے خانوں سے وابستہ

    تمہارے واسطے ہرگز نہیں یہ رقص اور نغمے

    مجاہد کا تو مستقبل ہے میدانوں سے وابستہ

    حرم کے منبر ومحراب یہ کہتے ہیں اب تم سے

    کہیں کر دو نہ تم مجھ کو بھی انسانوں سے وابستہ

    ہماری خامشی کو بزدلی ہرگز نہ تم سمجھو

    ہم اپنے حوصلے رکھتے ہیں طوفانوں سے وابستہ

    برائے خدمتِ ملّی خدا را اب تو جڑ جاؤ

    رہیں گے آپ تنہاؔ کب تک ایوانوں سے وابستہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے