خالی ہی سہی ساغر خاموش رہو سمجھو
خالی ہی سہی ساغر خاموش رہو سمجھو
مجبوریِ ساقی بھی اے تشنہ لبو سمجھو
سمجھیں نہ سمجھ والے سمجھاتا ہے جانے کیا
دیوانہ تمہارا ہے اب تم ہی چلو سمجھو
میں راہِ محبت کا اک ادنیٰ مسافر ہوں
رستہ نہ مرا روکو جانے دو ہٹو سمجھو
دل اپنا نہ کھو دینا کہنے پہ کبھی دل کے
یہ عشقِ مجازی ہے آنکھوں کو پڑھو سمجھو
غوطہ نہ لگاؤ تم نفرت کے سمندر میں
دریائے محبت کے تیراک بنو سمجھو
تا حشر ظفر یابی تقدیر تمہاری ہے
اللہ کا وعدہ ہے ایماں پہ رہو سمجھو
قدموں کے تلے ماں کے جنت ہے حکیمیؔ پر
ہے باپ مگر کنجی یہ یاد رکھو سمجھو
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 415)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.