Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کارواں لٹ گیا راہبر چھٹ گیا رات تاریک ہے غم کا یارا نہیں

صبا افغانی

کارواں لٹ گیا راہبر چھٹ گیا رات تاریک ہے غم کا یارا نہیں

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    کارواں لٹ گیا راہبر چھٹ گیا رات تاریک ہے غم کا یارا نہیں

    راہ میں بھی کوئی شمع جلتی نہیں آسماں پر بھی کوئی ستارا نہیں

    یہ بہار و خزاں یہ خوشی اور غم یہ حسیں نازنیں دل کے پتھر صنم

    سب سہارے ہیں یہ چار دن کے لیے زندگی بھر کا کوئی سہارا نہیں

    میری غیرت مری آن کا امتحاں تیری سازش پہ بھاری ہے اے باغباں

    جان دے دوں ابھی یہ تو منظور ہے گلستاں چھوڑ دوں یہ گوارا نہیں

    گھٹ گئی یا تو ذوقِ سفر کی لگن بڑھ گئی یا نئی لغزشوں سے تھکن

    کوئی تو بات ہے جو سرِ رہ گذر آج منزل نے ہم کو پکارا نہیں

    تم ہو مختار، یہ دل کی آواز ہے آخر اس بات میں کون سا راز ہے

    جس کو نسبت تمہارے ہی در سے رہی وہ مقدر بھی تم نے سنوارا نہیں

    اس سے بڑھ کر کوئی اور کیسے جیے عمر بھر ہم نے اک بے وفا کے لیے

    کون سی رات آنکھوں میں کاٹی نہیں کون سا دن تڑپ کر گزارا نہیں

    راس آئے جسے اس کو آسان ہے عشق کی ورنہ ہر موج طوفان ہے

    اے صباؔ ایک دریا ہے یہ آگ کا وہ بھی ایسا کہ جس کا کنارا نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے