جس نگاہِ فتنہ گر میں احترامِ دل نہیں
جس نگاہِ فتنہ گر میں احترامِ دل نہیں
وہ زمانے کو مبارک، وہ مرے قابل نہیں
میری جانب اے نگاہِ نازکیوں مائل نہیں
کیا مری دنیا کی کوئی شے ترے قابل نہیں
ان کی محفل میں مری فریاد نغمہ بن گئی
اب ہوا معلوم، وہ فریاد کی محفل نہیں
میری فطرت کھا نہیں سکتی فریبِ راہبر
میں تو منزل ساز ہوں آوارۂ منزل نہیں
دل فسردہ خشک آنکھیں دھڑکنیں بے ربط سی
آج کوئی چیز اُن کی نذر کے قابل نہیں
فیصلہ یہ کرکے آئے ہیں تری محفل میں ہم
آج یا تو دل نہیں یا آرزوئے دل نہیں
پاس ہے خود داریٔ ذوقِ نظر کا اے صباؔ
ورنہ ان جلوؤں کا نظارا کوئی مشکل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.