کیا تم کو سناؤں میں حالِ دلِ دیوانہ
کیا تم کو سناؤں میں حالِ دلِ دیوانہ
اک غم کی کہانی ہے اک درد کا افسانہ
ہاں مجھ کو پلائے جا پیمانہ پہ پیمانہ
مدہوش بنائے جا اے ساقیٔ میخانہ
افسانے کے دورخ ہیں اور کتنے مکمل ہیں
اک عشق ہے افسانہ، اک حسن ہے افسانہ
پھر کس کی طرف دیکھیں، پھر کس کی طرف جائیں
جب دل میں ہی کعبہ ہو اور دل میں ہی بت خانہ
دنیا میں صباؔ کوئی ہمدرد نہیں اپنا
اک دل پہ بھروسہ تھا وہ بھی ہوا بیگانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.