Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آگئیں آہیں دل سے زباں تک

صبا افغانی

آگئیں آہیں دل سے زباں تک

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    آگئیں آہیں دل سے زباں تک

    ضبط کی آخر تاب کہاں تک

    مٹ گئے سوزِ غم کے نشاں تک

    باقی نہیں ہے اب تو دھواں تک

    حدِ نظر تک برقِ تجلی

    کوئی بچائے دل کو کہاں تک

    راہ میں لاکھوں آگ کے دریا

    میرے جہاں سے تیرے جہاں تک

    تیری نگاہِ مست کے صدقے

    جھوم اٹھا ہے پیرِ مغاں تک

    اس سے ہے قائم حسن غزل کا

    رنگِ سخن ہے اردو زباں تک

    دل میں صباؔ کے کون یہ آیا

    سج گئی بزمِ کون و مکاں تک

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے