جس کو تری تلاش تری جستجو نہ ہو
جس کو تری تلاش تری جستجو نہ ہو
رسوائے دہر در بدر و کو بہ کو نہ ہو
اے بد نصیب قلب جو پہلو میں تو نہ ہو
بہ ابتلائے کشمکش آرزو نہ ہو
قبلہ کا رخ جو ہو نہ ترے آستاں کی سمت
وقت نماز کوئی کہیں قبلہ رو نہ ہو
ہم بھی گناہ کرنے کی عادت کو چھوڑ دیں
پروردگار تجھ میں جو بخشش کی خو نہ ہو
اس وقت فکر چاہیے عصیاں کو اے صبیحؔ
قرآن میں جب آیت لا تقنطوا نہ ہو
- کتاب : بہارمیں اردو کی صوفیانہ شاعری (Pg. 223)
- Author :محمد طیب ابدالی
- مطبع : اسرار کریمی پریس الہ آباد (1988)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.