جس کو تری تلاش تری جستجو نہ ہو
جس کو تری تلاش تری جستجو نہ ہو
رسوائے دہر در بدر وکو بہ کو نہ ہو
اے بدنصیبِ قلب جو پہلُو میں تُو نہ ہو
بہ ابتلائے کش مکش آرزو نہ ہو
قبلے کا رُخ جو ہو نہ ترے آستاں کی سمت
وقتِ نماز کوئی کہیں قبلہ رُو نہ ہو
ہم بھی گناہ کرنے کی عادت کو چھوڑ دیں
پر وردگار تجھ میں جو بخشش کی خو نہ ہو
اس وقت فکر چاہئے عصیاں کو اے صبیح
قرآن میں جب آیتِ لا تقنِطوا نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.