یہ مستی کی ٹھوکر کو مستو سنبھا لو
یہ مستی کی ٹھوکر کو مستو سنبھا لو
جو شیشہ ہے یہ دل نہ پھوٹے بچا لو
شرابی کا ہے دین و ایمان شیشہ
نہ ٹوٹے نہ پھوٹے معلق اٹھا لو
کیا توبہ زاہد نے اے مے پرستو
ہوا کافرِ عشق بادہ پلا لو
حمائل گلے میں تھی زلفِ سیہ جو
سو دیرِ مغاں میں لو اس کو نکا لو
میں صادقؔ شہِ خیر کافر حقیقی
یہ اسلام کیا ہے سو مجھ کو بتا لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.