Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سانچا صاحب! اک رنگی سو رنگ رنگاون ہار ارے

صادق علی شاہ

سانچا صاحب! اک رنگی سو رنگ رنگاون ہار ارے

صادق علی شاہ

سانچا صاحب! اک رنگی سو رنگ رنگاون ہار ارے

آپ ہی بولے طرح طرح سے آپ بلاون ہار ارے

چار چیز سے محل بنایا آپ ہی بیٹھا اس میں آ

آپ ہی آوے جاوے وہ سب کھیل کھلاون ہار ارے

چاہا اپنے دل میں تو پھر آپ کلالی بن بیٹھا

آپ ہی بھٹی آپ ہی مد ہے آپ پلاون ہار ارے

آپ دکانی بن شیشہ لے ہاتھ میں لاگا بچپن کو

آپ ہی پیوے بھر بھر پیالہ آپ بلاون ہار ارے

آپ ہی اپنا جامہ پھاڑا آپ ہی اپنا مست بنا

آپ ہی لوٹے مستی میں ہے آپ لٹاون ہار ارے

صادقؔ ہو کر خیر نے دیکھا بزمِ سماع میں اس کو یوں

آپ ہی گاوے آپ بجاوے آپ نچاون ہار ارے

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے