نورِ وحدت ہے عیاں رخسار کی تنویر میں
نورِ وحدت ہے عیاں رخسار کی تنویر میں
جلوہ گر حسنِ ازل ہے آپ کی تصویر میں
دل کھنچا جاتا ہے اپنا تیرِ مژگاں کی طرف
ہے اثر واللہ مقناطیس کا اس تیر میں
ملتی ہے عاشق کو مرنے پر حیاتِ جاوداں
پاتا ہے آبِ بقا آبِ دم شمشیر میں
تو نے جس کو اک نظر دیکھا وہ شیدا ہوگیا
ہے کمال آنکھوں کو تیری اے صنم تسخیر میں
رات دن فکر و تردد، روزِ شب درد و الم
ہے یہی لکھا ہوا صادقؔ تری تقدیر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.