بیاں کسی سے جوانی کا خواب کیا کرتا
بیاں کسی سے جوانی کا خواب کیا کرتا
شراب چھوڑ کے ذکر شراب کیا کرتا
جو چھینٹ پڑتی وہ بن جاتی پھول اے قاتل
مر الہو ترا دامن خراب کیا کرتا
تمہارے بس میں نہ ہو تا جو آفتیں ڈھانا
نہ جانے یہ دل خانہ خراب کیا کرتا
کٹی ہیں ہجر کی گھڑیاں بغیر موت کہیں
میں بے قرار تمنائے خواب کیا کرتا
کسی شمار میں جب تھی نہ زندگی میری
تو حشر میں کوئی میرا حساب کیا کرتا
یہی تو راہ ہے ظالم کے دل میں آنے کی
وہ چشم شوق سے اے دل حجاب کیا کرتا
ملائی آنکھ جو ساقی نے مست ہوگئے رند
اب آ کے دور میں جام شراب کیا کرتا
جو دل سے نکلے تھے صفدرؔ وہ دل ٹکڑے ہوا
غزل میں شعر کوئی انتخاب کیا کرتا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 198)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.